Earn Money Online at Home (Urdu)

کیا آپ آن لائن گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟

یہ کوئی قصہ کہانی نہیں بلکہ باقاعدہ عملی طور پر کام کرنا ہے صرف آپ کو آفس یا دکان وغیرہ کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے پراجیکٹ کریں۔

آن لائن ہزاروں پراجیکٹس موجود ہیں لیکن ان پراجیکٹس کو لینے کے لئے آپ کے پاس کوئی نہ کوئی سکل ہونا ضروری ہے۔

اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ انٹرنیٹ پر کئی ویب سائٹس ہیں جن پر دنیا بھر سے لوگ اپنے پراجیکٹس رکھتے ہیں، مثلاً ویب سائٹ بنانا، سوفٹ وئر بنانا، موبائل ایپ بنانا، ویڈیو ایڈٹنگ کرنا، گرافکس ڈیزائننگ، نقشے بنانا، ڈیٹا انٹری کرنا، ترجمہ کرنا اور دیگر ہزاروں قسم کے پراجیکٹس ہوتے ہیں۔

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ آپ کو تو ان میں سے کوئی کام نہیں آتا۔ تو پریشان نہ ہوں۔ یہ ہم آپ کو سکھائیں گے۔ ہم کئی آن لائن کورسز پڑھاتے ہیں۔ اور کورس مکمل ہونے کے بعد ویب سائٹس سے آن لائن کام لینا اور پیسے کمانا بھی سکھاتے ہیں۔ یہ سب تین مرحلوں میں ہوگا

سب سے پہلے ایک فری کلاس ہو گی جس میں آن لائن کاروبار کی مکمل تفصیل بتلائی جائے گی۔ اس کلاس میں ان تمام سکلز کا تفصیلی تعارف ہوگا جو آن لائن پراجیکٹس لینے کے لئے ضرورت ہیں۔ آپ کو تمام سکل ڈیولپمنٹ کورسز ،ان کا دورانیہ، کلاس کا طریقہ کار اور فیسز کے بارے میں سمجھایا جائے گا۔

اس کلاس میں آپ خود کورس منتخب کریں گے۔ پھر آپ کے منتخب کئے گئے کورس کی مکمل تفصیل بتلائی جائے گی۔ اور آن لائن پڑھنے کے لئے ٹائمنگ، سوفٹ وئر اور دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی۔

جو کورس آپ نے منتخب کیا اس کی آن لائن کلاسز پڑھیں۔ ویب سائٹ ڈیزائننگ، موبائل ایپ ڈیولپمنٹ، سوفٹ وئر ڈیولپمنٹ، ویڈیو ایڈٹنگ، گرافکس ڈیزائننگ، ایم ایس آفس اور دیگر کئی کورسز آن لائن پروفیشنل ایکسرٹ سے پڑھیں۔ کورس مکمل ہونے پر ادارے کی جانب سے سند بھی جاری کی جائے گی۔

کورس پڑھاتے وقت سکرین ریکارڈنگ کے ذریعے اسباق محفوظ کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا تاکہ آپ کورس مکمل ہونے کے بعد جب چاہیں کوئی بھی کلاس دوبارہ دیکھ اور سن سکیں۔

آخری مرحلے میں آپ کو فری لانسنگ سکھائی جائے گی۔ ایسی تمام ویب سائٹس جن پر ہر قسم کے پراجیکٹس موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ڈالے جاتے ہیں، ان سے آپ کی سکل کے مطابق پراجیکٹ لینا سیکھایا جائے گا۔ اور یہاں سے آپ کی آن لائن ارننگ شروع ہو گی۔

Are you Interested ?
Apply Now. Fill this form and we will contact you.

[ufbl form_id=”5″]